دنیا

بھارتی سنی عالم دین نے ایران کی ترقی کو سراہا

babri masjidہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی جامع مسجد فتح پوری کے امام مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام دشمنوں اور عالمی سامراج کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ترقی و پیشرفت کر رہا ہے۔
نئی دہلی سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ممتاز عالم اہل سنت مفتی محمد مکرم احمد نے کہا کہ ایرانی عوام نہ صرف سامراجی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے مخلتف شعبوں میں بہت زیادہ ترقی و پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کا ایک اہم ملک ہے کہ جو اپنی خودکفالت کے ذریعے تمام شعبوں میں ترقی و پیشرفت کے راستے کامیابی سے طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی یہ ترقی و پیشرفت ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button