دنیا

افغان فوجی کی فائرنگ، ایک برطانوی فوجی ہلاک

british armyغيرملکي فوجيوں کے خلاف مشتعل افغان سيکورٹي اہلکاروں کے حملے بدستوري جاري ہيں۔
افغان ذرائع کے مطابق غير ملکي فوجيوں کي موجودگي کے مخالف ايک افغان فوجي نے گزشتہ رات صوبہ ہلمند کے شہر گرشک ميں برطانوي فوجيوں کے ايک ٹھکانے پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں ايک برطانوي فوجي ہلاک اور دوسرا زخمي ہوگيا۔ کہا جارہا ہے کہ برطانوي فوجيوں کي جوابي فائرنگ ميں حملہ آور بھي مارا گيا ہے۔
نيٹو نے اپنے ايک بيان ميں اپنے فوجي کي ہلاکت کي تصديق کردي ہے۔ دسمبر کے مہينے ميں بھي ايک خاتون پوليس افسر نے ايک امريکي فوجي کوگولياں مار کر ہلاک کرديا تھا۔ سن دوہزار بارہ کے دوران پينتاليس غير ملکي فوجي افغان سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں مارے جاچکے ہيں۔ دوسري جانب طالبان کے ترجمان نے دعوي کيا ہے کہ صوبہ ہلمند ميں برطانوي فوجيوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کرنے والا افغان فوجي طالبان کے ساتھ قريبي رابطے ميں تھا- طالبان کے ترجمان نے يہ بھي دعوي کيا کہ اس حملے ميں آٹھ برطانوي فوجي ہلاک ہوئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button