دنیا

ہندوستانی پولیس کی فائرنگ ،درجنوں مسلمان جاں بحق اور زخمی

india policeہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پولیس فائرنگ میں 4 مسلمان جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق خاندیش کے مشہور صنعتی شہر دھولیہ میں کل دوپہرایک مسلم رکشا ڈرائیور کی ہجوم کے ذریعے پٹھائی کے بعد واقعہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا اور رکشا ڈرائیور کے حق میں جمع ہونیوالے ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے اندھا دھند لاٹھی چارج اور فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں کم از کم 4 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ فسادیوں نے مسلم بستی مادھو پورہ کو بھی آگ لگا دی اور فائر بریگيڈ عملہ کو آگ بجھانے کی اجازت نہیں دی ۔
علاقے میں ان واقعات کے بعد کرفیو کے باوجود مسلمانوں کے املاک لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس نے مسلمانوں کے گھروں کے دروازے توڑکر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا جس کا ثبوت، پولیس فائرنگ میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالے مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
فساد کے بعد ہندو اکثریتی آبادی والے علاقوں میں آباد مسلمانوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور بہت سے مسلمان محفوظ علاقوں میں پناہ لی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button