دنیا

میانمار کے ہزاروں مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں

maynmarمیانمار کے بدھ متوں کے مسلمانوں پر حملے باعث بنے ہیں کہ اس ملک کے ہزاروں مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں۔
 میانمار میں مقیم مسلمانوں پر بدھ متوں کے حملوں کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں مسلمان اپنے گھروں سے فرار کر گئے ہیں اور وہ اس وقت اس ملک کے سیتوہ شہر میں لگائے گئے عارضی کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے میانمار میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے خلاف بدھ متوں کے ظلم وستم کے کو چند ہفتے گزرنے کے بعد اس ملک کے صوبے راخین میں ایک مرتبہ پھر دلخراش مظالم کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
میانمار کے قومی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس حالیہ کشیدگی کے دوران ۶۷افراد جاں بحق اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریبا تین ہزار گھروں کو آگ لگائی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کی جون کے مہینے سے اس وقت تک تقریبا ۷۵ہزار مسلمان اپنے گھروں سے فرار کر گئے ہیں اور اس وقت وہ انتہائی سخت حالات سے دو چار ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیانیے میں خبردار کیا ہے کہ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میانمار میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button