دنیا

ترکی کے مسافر طیاروں پر شام کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی

planترک حکومت کےتحریک آمیز اور شرانگیز اقدامات اور شام کے مسافر طیارے کو انقرہ میں جبری طور پر اترانے کے واقعات کے بعد شام نے ترکی کے مسافر طیاروں پر شام کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام نے گذشتہ رات 12 بجے کے بعد ترکی کی تمام پروازوں کے لئے شامی فضائی حدود میں پرواز کو ممنوع قراردیدیا ہے۔ شام کا کہنا ہے کہ ترکی شام کے اندرونی معاملے میں بے جا مداخلت کررہا ہے اور مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ ادھر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے شا م کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی سستی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کو شام کے بارے میں ٹھوس اقدام اٹھانا چاہیے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے ترکی کے مسافر بردار طیاروں پر شامی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔یہ فیصلہ بدھ کے روز ترکی کی جانب سے شامی ایئر لاین کے مسافر طیارے کو ماسکو سے دمشق جاتے ہوئے انقرہ میں اترنے پر مجبور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button