دنیا

میانمارکےآرمي چيف کے دورہ ہندوستان کےخلاف شدید احتجاج

hindustan muslimہندوستان کی مسلم تنظیموں نے میانمار کی فوجی سربراہ کے دورہ ہندوستان کےخلاف شدید احتجاج کیا ہے –
ہندوستانی ذرائع کے مطابق میانمار کے آرمي چيف جنرل "آنگ ہينگ” کي کل دہلي آمد کے موقع پر ہندوستان کي مسلم تنظيموں نے زبردست احتجاج کيا –
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوہندوستان کے وزيراعظم منموہن سنگھ سے ملنے کے لئے میانمار کے آرمي چيف جب ساؤتھ بلاک پہنچے تو انڈيا گيٹ اور جنترمنتر پر مسلم تنظيموں نے ان کے خلاف احتجاج کيا- شدید احتجاج کے سبب میانمار کے آرمي چيف سيکورٹي فورسز کي حفاظت ميں بمشکل اپنے ہوٹل پہنچ سکے- ذرائع کے مطابق احتجاج سات گھنٹے جاري رہا-
اس موقع پرمسلم مجلس مشاورت کے اعلي عہديداروں نے ممتاز مسلم رہنما رفيق عالم قاسمي کي قيادت ميں ہندوستان کے وزيراعظم سے ملاقات کرکے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کے احساسات سے انہیں آگاہ کیا –
واضح رہے کہ ہندوستان نے میانمار کے فوجیوں کو ٹریننگ دینے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button