دنیا

ہندوستان کے زيرانتظام کشمير ميں اسرائيلی جاسوسوں کي گرفتاری

mossadہندوستاني حکام کا کہنا ہے کہ رياست جموں کشمير ميں اسرائيلي جاسوسوں کے ايک گروہ کو گرفتار کرليا گيا ہے جو سياحوں کے بھيس ميں جاسوسي کي سرگرمياں انجام دے رہے تھے –

ہندوستان کي ميڈيا رپورٹ کے مطابق کشمير کي کل جماعتي حريت کانفرنس کے رہنما مير واعظ عمر فاروق نے بھي کہا ہے کہ جموں کشمير ميں سياحت کے بہانے آنے والے ان اسرائيلي سياحوں اور اسرائيل کي خفيہ تنظيم موساد کے درميان روابط پائے جاتے ہيں –
خبروں ميں يہ نہيں بتايا گيا ہے کہ کتنے اسرائيلي جاسوس گرفتار کئے گئے ہيں –
جموں و کشمير کے ايک مقامي اخبار نے بھي لکھا ہے کہ حکومت ہندوستان نے حال ہي ميں کچھ ايسے ساز وسامان ضبط کئے ہيں جو اسرائيلي ساخت کے ہيں اور انہيں جموں و کشمير ميں حملے اور سازش کرنے کے لئے استعمال کيا جاتا رہا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button