سعودی عرب

امریکا کے ساتھ فضائی ٹرانسپورٹ معاہدے کی توثیق

saudia wazirاخبار رای الیوم کے مطابق سعودی وزارتی کونسل نے امریکا کو سعودی حدود میں فضائی آمدو رفت سے متعلق معاہدے کے تحت سہولیات دینے کی توثیق کر دی ہے۔ذرائع کاکہناہے اس توثیق کردہ معاہدے کی نقل سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی

گئی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کو یہ سہولت دیں گے تاکہ وہ ایک دوسرے کے علاقے اور فضائی و زمینی حدود میں رسائی کر سکیں۔ یہ سہولت ائیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے لینڈنگ کے بغیر اور لینڈنگ کے ساتھ دونوں صورتوں میں ہو گی۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے طیارے نان ٹریفک مقاصد تک محدود ہو گے۔ مزید یہ کہ دونوں فریق ایک دوسرے کو حسب درخواست ضروری معاونت فراہم کریں گے۔ تاکہ طیارے ان کا عملہ اور مسافر ہر قسم کی غیر قانونی مداخلت سے محفوظ رہ سکیں۔ وزارتی کونسل سے توثیق کیے گئے اس معاہدے کے تحت امریکی طیاروں کو ائیر پورٹس کے استعمال کے علاوہ ائیر نیوی گیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ معاہدے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا بین الاقوامی نیوی گیشن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اور تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی دونوں ملک بین الاقوامی فضائی سفر کے تحفظ کے لیے دو طرفہ بنیادوں پر تعاون کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button