سعودی عرب

سعودی مفتی نے ایک مرتبہ پھرداعش کے خلاف لڑنے کافتوی دے ڈالا!

mufti Azam1فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی مفتی عبدالعزیزآل الشیخ نےنام نہاددہشت گردداعش کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں فتوی دیتے ہوئے کہاہے،کہ یہ ایک ظالم جماعت ہے لہٰذا اگروہ جنگ کرے تو مسلمانوں پران کے

ساتھ جنگ کرناواجب ہے،ذرائع کاکہناتھا کہ انہوں نے مزید بتایاہے کہ یہ گروہ صحیح راستے پرنہیں ہے لہٰذامسلمانوں کوچاہئیے کہ ان کے ساتھ قتال کرے اوردین وعوام دونوں کوان کے شرسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ کہاجاتاہے کہ جہاں ایک طرف آل الشیخ ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے سوریامیں ان دہشت گردوں کے خلاف جہاد کرنے کافتوی دیاہے تودوسری جانب سعودی عرب سرزمین عراق اورشام میں ان دہشت گردوں کی کھلی مالی امدادکرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button