سعودی عرب

سعودی وفدقطراوربحرین کادورہ مکمل کرکے ابوظی پہنچا۔

faisal saud‘رای الیوم” اخبار کے مطابق ایک سعودی وفدجس میں وزیرخارجہ امیرسعودالفیصل،خفیہ ادارے کے سربراہ امیر خالدبن بندراوروزیرداخلہ امیرمحمدنایف شامل ہیں یہ وفدبحرین کے بادشاہ حمدبن عیسی سے ملاقات کرنے بعد گزشتہ روزجمعرات کوابوظبی میں شیخ محمدزاید آل نھیان کے ساتھ ملاقات کے لئے پہنچے،جہاں مختصرملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اوریہ طے پایا کہ دونوں ممالک خطے کے اندرامن وامان کی استحکام کے لئے باہم جدجہد کریں گے،ذرائع کاکہنا ہےاس میں امارات کی طرف سے وزیرداخلہ شیخ سیف بن زایدآل نھیان،نائب قومی سلامتی کے مشیرشیخ طحنون بن زایدآل نھیان،وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن آل نھیان اور محم دقرقاش سمیت دیگرعھدیداران نے شرکت کی،ذرائع کاکہناہے ہے اس سے قبل یہ وفد دوحا پہنچاتھا جہاں امیرقطر کے ساتھ ڈیڈھ گھنٹے ملاقات کی تھی جس میں سعودی عرب،امارات،بحرین اورقطرکے درمیان سے ڈپلومیسی بحران کا خاتمہ کرکے مثبت اندازمیں بہترتعلقات قائم کرنے کی یقین دہانی عمل میں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button