سعودی عرب

سعودی عرب میں 18 افراد کو قید کی سزا

saudia flaqسعودی عرب کی فوجداری عدالت نے 18 افراد منجملہ اس ملک کے 11 باشندوں کو دہشت گردی کی حمایت میں قید کی سزا سنائی ہے ۔ لبنان کے العھد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کریمنل کورٹ نے کل بدہ کو 11 سعودی باشندوں اور سات یمنی ، فلسطینی اور عمانی باشندوں کو، برطانیہ کے قونصل خانے میں دھماکے کی کوشش کرنے، ہتھیار لیکر چلنے اور انتہا پسندوں کے لئے مالی امداد جمع کرنے کے الزام میں 3 سال سے 20 سال تک قید کی سزا سنائی ہے ۔سعودی عرب کی کریمنل کورٹ نے ایک حکم میں کہا ہے کہ یمنی، فلسطینی اور عمانی باشندے اپنی سزا کی مدت گذارنے کے بعد، نقدی جرمانہ ادا کریں اور سعودی عرب سے نکل جائیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ علاقے کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خود ، عراق، شام ، لبنان ، یمن اور لیبیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے اور ہمیشہ مالی اور اسلحہ جاتی مدد اور سلفی و وہابی اسکولوں کے قیام کے ذریعے ،انتہا پسند اور تشدد پسند گروہوں کی ترویج میں مدد کررہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button