سعودی عرب

غزہ پر حملہ سعودی بادشاہ کے حکم سے ہوا

ghaza saudiaسعودی عرب کے بادشاہ نے غزہ پر حملہ کا حکم صادر کیا ہے اور اسرائیل کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور بھیانک حملے میں سعودی عرب کا بھر پور تعاون شامل ہے سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستوں کا اسرائیل کو مکمل تعاون حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اب تک مذمت نہیں کی ہے۔

امریکی تجزيہ نگار ڈیویڈ ہارسٹ نے ” غزہ پر حملہ سعودی بادشاہ کے حکم سے ہوا ” نامی مقالہ میں فاش کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں سعودی عرب کا اسرائیل کو مکمل تعاون حاصل ہے اور سعودی عرب غزہ کے بچوں عورتوں اور بےگناہ فلسطینیوں کے خون میں برابر کا شریک ہے۔

امریکی تجزیہ نگار ہرسٹ کے مطابق غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر مصر بھی ناراض نہیں ہے کیونکہ مصر غزہ میں جاری قتل و غارت کا ذمہ دار اسرائیل کے بجائے حماس کو قراردے رہا ہے۔

امریکی تجزيہ نگار کے مطابق غزہ پر حملہ کا حکم براہ راست سعودی عرب کے بادشاہ نے صادر کیا ہے کیونکہ سعودی بادشاہ اخوان المسلمین کو پہلے ہی جنرل السیسی کے ہاتھوں نابود کرچکا ہے اور اب سعودی عرب نے فلسطینیوں کا رخ کیا ہے اور فلسطینیوں کو وہ اسرائیل کے ہاتھوں نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button