سعودی عرب

آل سعود کے غیر منصفانہ فیصلوں کا سلسلہ بدستور جاری

alsaudسعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کی عدالت کے غیر منصفانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آل سعودکی عدالت نے پیر کے دن صوبہ قطیف کے دو شہریوں کو پھانسی کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ ایک اور شہری کو پچیس برس کی قید کی سزا دی ہے۔ آل سعود کی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ ان افراد نے قومی سکیوریٹی کے لئے خطرے پیدا کئے تھے جس کی بنا پر انہیں موت اور قید کی سزائيں دی گئي ہیں۔ اس سے قبل بھی آل سعود کی عدالت نے قطیف کے ایک شہری رضا جعفر الرباح کو ایک سودی فوجی پر حملے کے الزام میں موت کی سزا دی سنائي تھی۔ واضح رہے سعودی عرب شام و عراق اور دیگر علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے، اس نے حال ہی میں دہشتگردی سے مقابلے کا نام نہاد قانون وضع کرکے شہریوں کو کچلنے کی کارروائياں شروع کردی ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری کے بعد سے سعودی عرب میں شہریوں پر تشدد کو قانونی جواز مل گيا ہے اور عام افراد کی گرفتاریوں نیز سیاسی قیدیوں کے خلاف عدالتی کاروائيوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں دوہزار گيارہ سے جاری مظاہروں میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔ پرامن مظاہرین پر آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں دسیوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button