سعودی عرب

تین ہفتوں کے دوران پانچ امریکی بینک لوٹنے والی سعودی پھولن دیوی بالآخر گرفتار کر لی گئی

deviتین ہفتوں کے دوران پانچ امریکی بینک لوٹنے والی سعودی پھولن دیوی بالآخر گرفتار کر لی گئی۔ طائف سے تعلق رکھنے والی شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) 24 سالہ رانیا حمد کو امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر روز ویل سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ‘ایف بی آئی’ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ پانچویں بینک سے لوٹے گئے ڈالروں کے عوض ایک مقامی شاپنگ سینٹر سے لیپ ٹاپ خرید رہی تھی۔
امریکی عدالت آئندہ بدھ کو رانیا حمد کے بینک ڈکیتی مقدمات کا فیصلہ سنانے والی ہے۔ رانیا اپنی والدہ کے ہمراہ روز ویل میں مقیم ہے اور وہ دوران تفتیش تمام وارداتوں کا اعتراف کر چکی ہے۔ عدالت نے مقدمے کے فیصلے تک رانیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ سعودی دوشیزہ کے ایک واقف حال نوجوان نے اس کی والدہ سے رانیا کو سعودی عرب بھجوانے کی بات کی تھی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔
رانیا حمد کا طریقہ واردات انتہائی منفرد ہوتا تھا، وہ حجاب یا سر پر سیاہ رنگ کا ہیٹ اور آنکھوں پر سیاہ چشمہ سجائے بینک داخل ہوتی اور سیدھی کیش کاونٹر پر جا کر ایک پرچی موجود اہلکار کو تھما دیتی۔ پرچی پر تحریر ہوتا کہ "جتنا مال موجود ہے وہ خاموشی سے تھیلے میں ڈال دیں، انکار کی صورت میں وہ ہینڈ بیگ میں چھپائے اسلحہ سے فائرنگ کر سکتی ہے۔” مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق کیشیئر رقم اس کے تھیلے میں ڈال کر حوالے کر دیتا اور آنا فانا بینک سے رفو چکر ہو جاتی۔
گرفتاری کے وقت وہ سیٹ بینک ڈیری میں داخل ہوئی اور کیشیئر سے رقم تھیلے میں ڈالنے والی دھمکی پر مشتمل پرچی اس کے حوالے کی، کیشیئر نے سامنے موجود 2300 ڈالرز اس کے حوالے کر دیئے، ان میں چند نوٹوں پر ایسی ملمع کاری کی گئی تھی کہ جس کی مدد سے انہیں اپنے ہاں رکھنے والے کے ٹھکانے کا کا سراغ لگایا جا سکتا تھا۔ رانیا لوٹے ہوئے ڈالروں کو پریس میں ڈالے مقامی شاپنگ سینٹر سے لیپ ٹاپ خرید رہی تھی کہ ‘ایف بی آئی’ کے ایجنٹوں نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button