سعودی عرب
سعودی عرب میں مرس وائرس کا قہر جاری ہے۔
تازہ ترین واقعے میں اس وائرس کی زد میں آکر مزید سات افراد کواپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سات افراد کی موت کے ساتھ ہی دس نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔
سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سوتینتیس ہوگئی ہے۔
مرس وائرس 2012ء میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد یہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں پہنچ گيا۔