سعودی عرب

امریکہ نواز سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز کی بیٹیوں کی عالمی برادری سے اپیل

saudia prince4سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا ملک عبد اللہ بن عبد العزیز کی بیٹیاں سحر اور جواہر گھر میں نظر بند ہیں عبد اللہ کی بیٹیوں نے عالمی برادری سے اپنی گھریلو نظر بندی ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ ملک عبد اللہ کی دونوں بیٹیوں سحر اور جواہر نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی حمایت کی جس کے بعد بادشاہ نے انھیں جدہ کے ایک محل میں نظر بند کردیا ہے۔ سحر اور جواہر نے انٹر نیٹ کے ذریعہ روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غذا اور پانی بند کردیا گيا ہےبادشاہ عبد اللہ کی بیٹیوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرکے ان کی جان بچآئیں اور ان کی گھر میں نظر بندی ختم کروائیں۔ ادھر ملک عبد اللہ کی بیوی شاہزادی عنود اور سحر اور جواہر کی ماں نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کے بنیادی حقوق کو بھی پامال کیا جارہا ہے اور ان کا ایک نمونہ خود میری بیٹیاں ہیں۔شاہزادی عنود کی ملک عبد اللہ سے چار بیٹیاں ہیں جن کے نام مہلا، سحر، مھی اور جواہر ہیں عنود ملک عبد اللہ سے الگ ہوکر لندن میں مقیم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button