سعودی عرب

آل سعود کی بادشاہت بچانے کیلئے سعودی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

oilایک طرف تو سعودی عرب کی جانب سے بحرین میں سیاسی و فوجی مداخلت اور بادشاہت سے تنگ عوام کے مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے جسکا دائرہ کار کسی بھی وقت ریاض کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، دوسری جانب سعودی خاندان میں اقتدار پر قبضے کی جنگ اور آپس کی چپقلش کے باعث کے شاہی خاندان کا شیرازہ کسی بھی وقت بکھر سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ امریکا نے سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستوں کو ایران کے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، اسی تناظر میں آل سعود کی نام نہاد بادشاہت کے تحفظ کی خاطر سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں مسلح افواج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسر اور جوان حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہی وقت ملک کے جنوب، مشرقی اور شمالی علاقوں میں جاری جنگی مشقوں میں وزارت دفاع کے اہلکار اور نیشنل ڈیفنس فورس بھی شامل ہیں۔ فوجی مشقوں کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہوائی اور بحری جہاز، جنگی ہیلی کاپٹرز، ٹینک، میزائل اور میزائل شکن کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عسکری ماہرین نے سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے عوامی مظاہروں اور ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جاری جنگی مشقیں کسی دیدہ اور نادیدہ دشمن کیلئے یہ پیغام ہے کہ ریاض اپنے دفاع سے غافل نہیں اور آل سعود کی بادشاہت کو لاحق کسی بھی خطرے کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button