سعودی عرب

سعودی بادشاہ نے عبدالعزیز بن فھد کووزارت سے معزول کردیا۔

aziz1سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے جمعہ کے روزشہزادہ عبدالعزیز بن فھد کوان کےمنصب سے ہٹادیا ہے اور ان کی شہزادہ محمدبن سلمان کو معین کیا کیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کیمطابق سعودی شہزادہ عبدالعزیزبن فھد بن عبدالعزیزجووزیرمملکت اوررکن پارلیمنٹ کے منصب سے ہٹادیا گیا ہے موصوف سابق بادشاہ شاہ فھدکا بیٹا ہے ، ان کی جگہ شہزادہ محمدبن سلمان جورئیس دیوان، رکن پارلیمنٹ اور بادشاہ کے خاص مشیر ہونے کےساتھ اب انہیں وزارت مملکت کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے، یاد رہے کہ سعودی بادشاہ نےاس ماہ کے اواخر میں چند اہم فیصلے کیے ہیں جن میں شاہی خاندان کے اہم شخصیات کے منصبوں کا تبادلہ ہے،اس پہلے وہ امیر بندر سلطان کو اینٹیلی جنس کی سربراہی سے ہٹانے علاوہ امیرمقرن بن عبدالعزیز کونائب ولی عہد بناچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button