سعودی عرب

قطر، سعودی عرب کے لئے خطرہ

map saudiaسعودی عرب اور قطر کے اختلافات خلیج فارس کے دیگر ملکوں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ریاض کی رسہ کشی اور دیگر ملکوں میں مداخلت کرنے میں ان کی دوڑ سے خلیج فارس کے بعض ممالک کا مستقبل تاریک دکھائي دے رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق علاقے کے ممالک سے قطری حکام کے خفیہ رابطوں کی وجہ سے سعودی عرب اس چھوٹے سے ملک کو اپنے مستقبل کے لئے خطرہ سمجھنے لگا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کی مداخلتوں کا سلسلہ مصر اور شام سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے اور قطر نے اردن میں سعودی عرب کو پیچھے دھکیلنے کےلئے اردن کو بلاقید وشرط امداد دینے کا اعلا ن کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button