سعودی عرب

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے فعال سربراہ گرفتار

bander sultan saudia arabرپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قانونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آل سعود کی فورسز نے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ ولید ابو الخیر کو ایک اصلاح پسند رہنما کو اپنے گھر بلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ولید ابو الخیر کو آج تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ولید کو سعودی عرب میں سیاسی اصلاحات کے مطالبے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے شدید دباو کا سامنا تھا۔ ادھر سعودی عرب کے معروف صحافی اور واشنگٹن میں قائم ایک مطالعاتی مرکز کے ڈایریکٹر علی آل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے خالد الفیصل کی ایما پر ولید ابو الخیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button