سعودی عرب

سعودی عرب چار شیعہ نوجوانوں کو سزائیں

saudia jailسعودي عرب کي ايک عدالت نے چار شيعہ نوجوانوں کو جن کا تعلق شيعہ آبادي والے علاقے العواميہ سے ہے پرامن مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں ايک سال سے چار سال تک قيد کي سزا سنائي ہے ۔ محمد آل مصلاب کو چار سال جلال القطان کو تين سال علي القطان کو دوسال اور حسين آل عريف کو ايک سال چار مہينے قيد کي سزا سنائي ہے ۔ ان چاروميں سے ايک جلال القطان سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ ميں زخمي ہوگيا تھا جس کو اس کے مذکورہ تينوں ساتھي علاج کے لئے کويت لے جارہے تھے جہاں الخفجي شہر کي گذرگاہ سے ان کو گرفتار کرليا گيا ۔
يہ چارو افراد اس عرصے ميں کسي مقدمے کا سامنا کئے بغير جيل ميں تھے اور انہيں اس بات کي بھي اجازت نہيں دي گئي وہ اپنے دفاع ميں وکيل کرسکيں ۔ سعودي عرب ميں گذشتہ دو سال سے سماجي انصاف کے قيام حق اور حکومت کي تفريق آميز پاليسيوں کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں ۔ سعودي عوام اپنے ملک ميں سياسي اصلاحات کا بھي مطالبہ کررہے ہيں ۔ اس عرصے ميں سعودي سيکورٹي فورس نے پرامن مظاہرين کو بري طرح کچلنے کي کوشش جس ميں دسيوں افراد جاں بحق اور سيکڑوں ديگر زخمي ہوئے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button