سعودی عرب کا نیا ہتھکنڈا، نوری المالکی کی مذمت
عراق میں سعودی عرب کی مداخلت نیا رخ اختیارکرگئي ہے، سعودی بادشاہ نے عراق کے بہت سے قبیلوں کے عمائدین کوسعودی عرب آنے اور حج کرنے کی دعوت دی ہے۔عراق کے سیاسی حلقوں نے سعودی عرب کی اس مداخلت پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ادھر عراقی وزیراعظم نے ان ملکوں کو عراق میں مداخلت کرنے کی بابت خبردار کیا ہے جو عراق کو للچائی ہوئی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔
نوری مالکی نے کہا کہ عراق ہرگز ماضی کی طرف لوٹ کر نہیں جائے گا۔ انہوں نے عراقی قوم کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے عراق اپنے اتحاد و ارضی سالمیت کے تحفظ کے زیر سایہ طاقتور ملک بن جائے گا ۔ واضح رہے عراق کے حلقوں نے سعودی عرب کے بادشاہ کی دعوت کو عراقی کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قراردیا ہے اور حکومت سے سعودی بادشاہ کے اقدام کے خلاف سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ ریاض سے عراقی سفیر کو واپس بلالیا جائے۔