سعودی عرب
ریاض اپنی بقا کی ضمانت کیلئے مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے
ایک سیاسی تجزیہ نگار سکانت چندر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے اندرونی صورتحال سے خوف زدہ ہے۔ اور اس لئے ریاض علاقے کے دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ اور خطے میں مغربی ممالک کے مفادات کا تحفظ کررہا ہے۔
شام، پاکستان، عراق اور دیگر مسلم ممالک میں دہشتگردوں کی حمایت کے علاوہ سعودی عرب، بحرین، یمن جیسے مسلم ممالک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے۔
جمعہ کے روز سعودی شاہ عبداللہ نے مصر میں مرسی حامیوں پر فوج کے کریک ڈاؤن کی یہ کہہ کر حمایت کی تھی کہ مصری فوج کو دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا پورا حق ہے۔
سعودی عرب میں فروری 2011ء سے روزمرہ کی بنیادوں پر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین سیاسی قیدیوں کی رہائی، اظہار آزادی اور لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنے کی مانگ کرتے آرہے ہیں۔