قیدی خواتین کی رہائی کے لیے سعودی عرب میں دھرنا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع انس بن مالک روڈ پر گزشتہ شب خواتین نے دھرنا دے کر اس ملک میں قیدی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دھرنا دینے والی خواتین نے اس ملک کی عدالت کے خلاف نعرے لگا کر ناحق قید خواتین کو جلد از جلد رہا کرنے پر تاکید کی۔
انہوں نے قیدی خواتین سے ہمدردی اور ان کی رہائی تک حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر تاکید کرتے ہوئے حکومتی عہدہ داروں کو خبردار کیا کہ ان کو مزید جیلوں میں بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی عرب کی خواتین کی طرف سے دیا گیا یہ دھرنا آل سعود کی جیلوں میں بند تمام خواتین مخصوصا ’’ ہیلہ القصیر‘‘ کی رہائی کے لیے تھا کہ جنہیں ۱۵ سال قید کی سزا دی گئی ہے اور عدالت نے انہیں اپنا وکیل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔
انسانی حقوق کے سلسلے میں کام کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں اس وقت ۳۰ ہزار سیاسی قیدی ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے عوام نے متعدد بار ان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔