سعودی عرب
سعودی شہزادے نے پاس ہونے پر دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ یورو کی پارٹی دے ڈالی
شہزادہ فہد الفیصل نے معاشی بحران سے دوچار فرانسیسی عوام کوسکتے میں ڈال دیا جب انہوں نے ڈگری ملنے کی خوشی میں 3 دن کے لئے ڈزنی لینڈ بک کرایا اور اپنے 60 دوستوں کے ساتھ خوب موج مستی کی، شہزادے اور ان کے دوستوں اور مہمانوں کے لئے خاص طور پر ڈزنی کریکٹرز کے ملبوسات بھی تیار کئے گئے جب کہ 3 دن تک ڈزنی لینڈ میں اسپیشل سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔ تھیم پارک کی انتظامیہ کے مطابق سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد اس پارک کا دورہ کرتے ہیں لیکن پچھلے 20 سال میں ڈزنی لینڈ نے ایسا منافع نہیں کمایا، سعودی شہزادے کی اس شاہ خرچی کی خبر یورپ بھر کے میڈیا میں ان دنوں زیر بحث ہے۔