سعودی عرب

سعودی عرب میں پارلیمانی انتخابات کروانے کا مطالبہ سعودی شہزادہ

shezadaسعودی شہزادے الولید بن طلال نے سعودی عرب میں پارلیمانی انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت بھی ملنی چاہیے۔شہزادہ الولید نے کہ سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کا شوریٰ کونسل میں خواتین ممبران کی شمولیت اچھا فیصلہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت میں پارلیمانی انتخابات ہونے چاہییں۔ شہزادہ الولید بن طلال کے مطابق سعودی عرب میں جلد خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ملنی چاہیے انھوں نے عرب ریاستوں کی حکومتوں پر بھی شدید تنقید کی اور انھیں وہاں کے عوام کی انصاف اور آزادی کی خواہشات کے منافی قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں اپنے پٹھوؤں کی حکومتوں کے جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور وہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں جمہوری نظام کے حق میں نہیں ہے۔ چونکہ جمہوری نظآم میں عرب ریاستوں میں امریکی مخالف حکومت قائم ہوسکتی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ عرب ریاستوں میں جمہوریت کے حق میں نہیں ہے اور عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے عرب ریاستوں میں کہیں آل سعود، کہیں آل خلیفہ، کہیں آل ثانی، کہیں آل صباح اور کہیں آل نہیان حکومت کررہے ہیں اور مذکورہ تمام خاندان امریکی اور اسرائیلی مزدور ہیں جو عرب عوام کو اپنی بربریت اور جبر کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں انہی خاندانوں کی وجہ سے آج تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکا اگر یہ خاندان عرب ریاستوں پر حاکم نہ ہوتے تو مسئلہ فلسطین آج تک حل ہوجاتا ہے اور آج فلسطینی اپنے شہروں اور گھروں میں آباد ہوتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button