سعودی عرب

سعودی عرب میں خونی بغاوتوں کا امکان

badshaامریکہ کی انٹلجنس ایجنسیوں سعودی عرب میں خونی بغاوتیں ہوسکتی ہیں۔
فلسطین کے اخبار المنار کے مطابق امریکی حکومت کو یہ تشویش لاحق ہوچکی ہے کہ سعودی عرب کے حالات نہایت خطرناک موڑلے سکتے ہیں جن سے امریکہ کے مفادات کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ امریکہ کو اس بات کی بھی تشویش لاحق ہےکہ بغاوتوں سے علاقے کے ملکوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں امریکہ کی سازشوں میں سعودی عرب کی معاونت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے حکام کو ایسی متعدد انٹلجنس رپورٹیں پیش کی گئي ہیں جن میں کہا گيا ہےکہ سعودی عرب میں خونی بغاوتوں کا بھرپور امکان پایاجاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود میں اقتدار کی جنگ تیز ہوچکی ہے اور جب تک آل سعود میں کوئي طاقتور شخص اقتدار پر قبضہ نہیں کرلیتا بہت زیادہ خون خرابہ ہوگا۔
واضح رہے سعودی عرب میں عوامی تحریک بھی جاری ہے جو ملک میں سیاسی، مذہبی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button