سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر ریاض اور بریدہ میں بچوں اور عورتوں کی گرفتاریاں

saudia women arestسعودی عرب کے شہر ریاض اور بریدہ میں اپنے رشتہ داروں کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنے والے بچوں اور عورتوں کو سعودی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض اور بریدہ میں اپنے عزیزوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنے والی چند خواتین اور پانچ بچوں کو سعودی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والی ایک خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گذشتہ روز حکومت مخالف مظاہرے میں تقریبا 50 خواتین شریک تھیں جن میں سے دو خواتین کو سعودی عرب کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ سعودی عرب کے ایک اور شہر البریدہ میں بھی ایک مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں نے 5 بچوں کو گرفتار کر لیا.

متعلقہ مضامین

Back to top button