سعودی عرب

سعودی عرب دہشت گردوں کا مرکز

abdullaجرمنی کے ایک میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی تربیت، حمایت اور دیگر ممالک میں دہشت گرد صادر کرنے کا سب سے بڑا مرکز ہےجبکہ دوسری طرف سعودی عرب امریکہ اور مغربی ممالک کا بھی سب سے بڑا اتحادی ملک ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرمن جریدے دویچہ ولہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی تربیت، حمایت اور دیگر ممالک میں دہشت گرد صادر کرنے کا سب سے بڑا مرکز ہےجبکہ دوسری طرف سعودی عرب امریکہ اور مغربی ممالک کا بھی سب سے بڑا اتحادی ملک ہے۔ جرمن جریدے کے مطابق سعودی عرب سے دہشت گردوں کو بہت زيادہ مالی مدد مل رہی ہے جبکہ سعودی حکام کی انسانی حقوق پر بھی کوئی توجہ نہیں ہے۔

جرمن جریدے کے مطابق وکی لیکس میں شائع امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سعودی عرب سے وابستہ ہے اورسعودی عرب سے اسے ہتھییاروں کی خرید کے لئے بہت بڑا مالی تعاون ملتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی شہ رگ ہے۔

جرمن جریدے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کو بڑے پیمانے پر پامال کیا جاتا ہے سعودی عرب دہشت گردی کی رگ حیات ہے جبکہ اس نکتہ پر امریکہ اور مغربی ممالک کی کوئی توجہ نہیں شاید دہشت گرد وہی کام کرتے ہیں جو امریکہ اورسعودی عرب کو پسند ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button