سعودی عرب

سعودي عرب ميں آل سعود کے خلاف مظاہرے جاري

saudi protestسعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں آل سعود کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے 
مختلف شہروں ميں عوام نے ايک بار پھر سڑکوں پر نکل کے آل سعود کے مظالم کي مذمت کي اور تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ انساني حقوق کے بين الاقوامي ادارے ہيومن رائٹس واچ نے اعلان کيا ہے کہ سعودي عرب ميں حکومت پر ہر قسم کي تنقيد اور مخالفت کو سختي سے کچلا جارہا ہے –
سعودي عرب کے انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اکثر سياسي قيديوں کو بلا مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند رکھا گيا ہے –
گزشتہ اکتوبر ميں شمالي رياض کي ايک جيل کے سامنے مظاہروں کے بعد آل سعود کي حکومت نے ہر قسم کے مظاہرے پر پابندي کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کيا تھا کہ حکومت کي مخالفت اور مظاہروں کے نتائج خطرناک ہوں گے –
قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ شرقيہ ميں واقع القطيف اور العواميہ ميں فروري دو ہزار گيارہ سے تسلسل کے ساتھ مظاہرے ہورہے ہيں –
ان مظاہروں کے دوران آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ ميں متعدد افراد شہيد اور دسيوں زخمي ہوچکے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button