سعودی عرب

سعودی عرب کے تین لانچوں کی گرفتاری

saudi flaqاسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی بحری فورس نے سعودی عرب کے تین ماہیگیری لانچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران کے جنوبی صوبہ ، بوشہر کی سرحدی بحری فورس کے کمانڈر "قلندر لشکری ” نے کہا کہ سرحدی فورسز نے ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے دو مشتبہ لانچوں کو گرفتار کرلیا جن کے پاس، کسی ملک کا پرچم اور شناختی کی کوئی اور علامت نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان لانچوں کی گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ لانچ سعودی عرب کے ہیں لیکن ان میں موجود 10 ماہیگیر ہندوستانی شہری ہیں ۔ قلندر لشکری نے مزید کہا کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کو بھی ایرانی فورسز نے سعودی عرب کے ایک لانچ کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے وقت گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر بوشہر میں بغیرسفری دستاویزات کے سفر کرنے والے 6 پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button