سعودی عرب

سعودی عرب کے ایک شیعہ عالم دین کو گرفتار کر لیا گیا

sheikh hussain radiسعودی عرب میں الاحساء کے ایک شیعہ عالم دین کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی فیلم کی مخالفت میں مظاھرہ میں شریک ہونے کی بنا پر ان کو آل سعود فوج کے ذریعہ گرفتار کر لیا۔
آل سعود حکومت کی سکورٹی فورسز نے اس ملک کے ایک شیعہ عالم دین کو جمعہ کے روز مظاھرہ میں شرکت کرنے کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے یہ مظاھرہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توھین میں نشر کی گئی فیلم کے خلاف منعقد کی گئی تھی ۔ سعودی عرب کے عالم دین شیخ حسین الراضی کو جمعہ کے روز رسول اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بے حرمتی کے خلاف الاحساء میں منعقدہ مظاھرہ میں شرکت کرنے کی بنا پر اس ملک کی پلیس کے ذریعہ گرفتار کر لیا گیا اور ھفوف شہر کی پلیس ھیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا ۔ شیخ حسین الراضی کے بیٹے ان سے ملنے کے لئے پلیس ہیڈ کواٹر گئے مگر شہر ھفوف کی پلیس نے ان کے بیٹے کو ملنے نہی دیا اور عالم دین کے بیٹے ان کے لئے ضروری دوا بھی لائے تھے مگر سکورٹی فورس نے صرف دوا بھیجنا قبول کیا اور ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہی دی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button