سعودی عرب

مدينہ منورہ ميں مظاہرے، سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ

saudi-protest1سعودي عرب ميں آل سعود کے تشدد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے –

رپورٹ کے مطابق سنيچر کو مدينہ منورہ ميں عوام کي ايک تعداد نے مظاہرہ کرکے سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ کيا – مدينہ منورہ ميں ہونے والے مظاہرے سے پہلے چھے جون کو رياض ميں بھي عوام نے اسي طرح کے مظاہرے کئے تھے – رياض ميں عوام نے اپنے مظاہروں ميں سياسي قيديوں کي آزادي اور اپنے جمہوري حقوق کا مطالبہ کيا تھا-

قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص تيل سے مالا مال الشرقيہ صوبے ميں فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے – پورے صوبہ شرقيہ خاص طورپر القطيف اور العواميہ ميں جاري مظاہروں ميں عوام سياسي قيديوں کي جيلوں سے رہائي، سياسي سرگرميوں ، جلسے جلوسوں اور بيان کي آزادي سميت اپنے بنيادي جمہوري حقوق کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں۔
نومبر دو ہزار گيارہ ميں صوبہ شرقيہ ميں سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے وحشيانہ حملوں ميں پانچ افراد شہيد اور بہت سے زخمي ہوگئے تھے جس کے بعد مظاہروں ميں وسعت آگئي اور مشرقي علاقوں کے ساتھ ہي جدہ ورياض سميت پورے سعودي عرب ميں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا-

متعلقہ مضامین

Back to top button