سعودی عرب

سعودي خاندان ميں اقتدار کي رسہ کشي

Binte Saudeسعودي عرب کي ايک شہزادي بسمہ بنت سعود نے کہا ہے کہ سعودي عرب کے فرمانرواء شاہ عبداللہ کے سوتيلے بھائي طلال محمد رشيد شاہي تخت و تاج پر قبضہ کرنا چاہتے ہيں۔

العالم کي ويب سائٹ کے مطابق بسمہ بنت سعود نے کہا کہ طلال محمد رشيد کے ان بيانات کا مقصد جن ميں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملک ميں آئيني بادشاہت کا نظام لاکر انتخابات کے ذريعے جمہوريت قائم کرنا چاہتے ہيں، رائے عامہ کو متاثر کرنا اور شاہي حکومت کو اپنے اختيار ميں لے لينا ہے- سعودي عرب کي شہزادي بسمہ بنت سعود نے کہا کہ سعودي عرب کي نجات کا واحد راستہ يہي ہے کہ ملک ميں عوام کي منتخب کردہ پارليمنٹ وجود ميں آئے ، منصفانہ طريقے سے بنيادي آئين کي تدوين ہو اور واضح قوانين پر مبني عدالتي محکمے کي تشکيل ہو اور آزادي بيان کو يقيني بنايا جائے –
واضح رہے کہ سعودي عرب کے فرمانروا کے سوتيلے بھائي طلال محمد رشيد نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ ايک اپوزيشن گروپ تشکيل دے رہے ہيں- انہوں نے کہا تھا کہ وہ ملک ميں آئيني بادشاہت کا نظام لاکر انتخابات اور جمہوريت کي برقراري چاہتے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button