سعودی عرب

آیت اللہ شیخ نمر:جزیرۃ العرب کے عوام آل سعود کے مخالف

alnamrسعودی عرب کے بزرگ عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ نمر آل نمر نے کہا ہےکہ جزیرۃ العرب کے باشندے آل سعود کی حکومت کو نہیں چاہتے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ نمر نے شیعہ اکثریت والے شہر العوامیہ کی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آل سعود ہم پر حکومت کرے اور یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنی حکومت کا انتخاب کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی آزادی فکری آزادی کا مقدمہ ہے اور سیاسی آزادی حاصل کرنے کے لئے عوام کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی حکومت کا انتخاب کرسکیں۔ آیت اللہ شیخ نمر نے مشرقی علاقے میں عید میلاد البنی ص کی تقریبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے قبل ایک شخص نے سعودی انسانی حقوق کمیٹی کی طرف سے ثالثی کرنے کی بات کی تھی لیکن ہم نے منیر المیدانی کے قتل کے طور پر ان کی ثالثی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرے گا اور اس سے ہماری استقامت بڑھے گي۔ سعودی عرب کے اس شیعہ عالم دین نے کہا کہ ہم شہدا اور ان کے اھل خانہ سے عھد کرتے ہیں کہ ظالم حکمرانوں کی سرنگونی تک ان کی راہ پر گامزن رہیں گے۔ یاد رہے سعودی عرب میں انتھا پسند وہابی عناصر کے حکومت پر قابض ہونے کی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کو حقوق سے محروم کردیا گيا ہے اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں کا سلوک کیا جاتا ہے۔ آل سعود کی حکومت نے متعدد شیعہ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں تالے لگادئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button