سعودی عرب

پرامن مظاہروں پر سعودی کارندوں کی بلااشتعال فائرنگ

KSA forces open fire on Qatif protestersسعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں آل سعود کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔ آل سعود کے کارندوں نے مظاہرین پرحملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔مظاہرین نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کے وحشیانہ اقدامات

کی مذمت کی۔ عوام کے پرامن مظاہروں پر سعودی کارندوں نے بلااشتعال فائرنگ کی جس میں کئي افراد زحمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ یاد رہے العوامیہ کے لوگوں نے سعودی حکومت کے شدید حفاظتی انتظامات پر اعتراض کرتےہوئے مظاہرے کئے ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں عام پبلک بالخصوص مشرقی علاقوں کےعوام کی سرکوبی کی مذمت کرتےہوئے عالمی برادری سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں پندرہ فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں کی ہے جنہيں سماجی اور شہری حقوق سے محروم کردیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button