سعودی عرب

عرب: العوامیہ میں آل سعود کے خلاف مظاہرے

shiitenews saudi protestعوامیہ کے عوام نے آل سعود کی طرف سے عوام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ مہینے سعودی تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے قاتلوں کو سزادینے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے آل سعود کے گماشتوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے چار نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
الشرقیۃ کے عوام نے کل کے مظاہروں میں ان نوجوانوں کے قاتلوں پر مقدمہ چلانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے نیز الشرقیہ کے تا حیات حکمران محمد بن فہد کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔ 
مظاہرین، جنھوں نے شہداء اور اسیروں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں، نے آل سعود، خاص طور پر سعودی گورنر محمد بن فہد کے خلاف نعرے لگائے۔
دریں اثناء منطقۃالشرقیہ کی خواتین نے بھی مظاہرے کئے اور محمد بن فہد کی برطرفی، اسیروں کی رہائی اور شہداء کے قاتلوں سے قصاص لینے کا مطالبہ کیا۔ 
ان مظاہروں پر بعض مشکوک غنڈوں نے ہوائی فائرنگ اور بعد میں معلوم ہوا کہ فائرنگ کرنے والے "پاکستان اور بھارت” سے لائے گئے کرائے کے جلادوں نے کی تھی جو فائرنگ کے بعد بھاگ کر القطیف کے پولیس مرکز میں گھس گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button