سعودی عرب

سعودي فوجيوں نے مذہب دشمني کا ثبوت ديتے ہوئے القطيف ميں ايک حسينيہ شہيد کرديا ہے

saudi fours رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے انساني حقوق کے کارکنوں نے شيعہ مسلمانوں کے خلاف سعودي سيکورٹي افواج کے تشدد کي ايک ويڈيو رپورٹ جاري کي ہے- اس ويڈيو رپورٹ ميں سعودي فوجيوں کو القطيف ميں ايک امام بارگاہ کو منہدم کرتے دکھايا گيا ہے –
اس رپورٹ کےمطابق سعودي عرب ميں انساني حقوق کے کارکنوں نے سعودي عرب ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي کے بارے ميں ايک ويڈيو جاري کي ہے جس ميں اس ملک کےسيکورٹي اہلکاروں کو شہرقطيف ميں ايک امام بارگاہ کو تاراج کرتےہوئےدکھاياگياہے-
اس سلسلےميں سعودي حکام گذشتہ منگل سےاب تک بڑي تعداد ميں فوجي اور سيکورٹي اہلکار تعينات کرکے عزاداري کرنےوالےشيعوں کوگرفتارکرنے کي کوشش کررہے ہيں- 
پورے دنيا کےشيعہ مسلمان محرم کےمہينےميں نواسہ رسول حضرت امام حسين کي شہادت کي مناسبت سے عزاداري کرتےہيں-
سعودي حکومت نے محرم شروع ہوتے ہي ملک کے شيعہ علاقوں ميں شہدائے کربلا کي عزاداري روکنے کے لئے بڑي تعداد ميں فوجي تعينات کئے ہيں اور سڑکوں پر بکتر بند گاڑياں اور ٹينک کھڑے کرديئے ہيں –
سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے اسي کے ساتھ القطيف اور العواميہ ميں وسيع پيمانے پر گرفتارياں بھي کي ہيں-
يادرہے کہ سعودي فوجيوں نے نومبر ميں شہر القطيف ميں پر امن مظاہرين پر فائرنگ کرکے پانچ شيعہ مسلمانوں کو شہيد کرديا تھا.

متعلقہ مضامین

Back to top button