سعودی عرب

سعودی عرب یمن کا انقلاب کچلنے کے درپے ، سیف الوشلی

shiitenews_yamanیمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیف الوشلی نے کہا ہےکہ سعودی عرب یمن کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے لۓ کوشاں ہے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیف الوشلی نے کہا ہےکہ سعودی عرب یمن کے عظیم انقلاب کو ناکام بنانے کے لۓ مختلف حربے استعمال کررہا ہے جن میں سے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے۔  سیف الوشلی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی حکومت کی تبدیلی اور یمن کی زمینیں غیر قانونی طور پر سعودی عرب کے ہاتھ فروخت سے متعلق معاملہ اٹھاۓ جانے پر تشویش لاحق ہے جبکہ یمن کے عوام اور آئین کے مطابق ان زمینوں کی سعودی عرب کے ہاتھ فروخت غیر قانونی ہے۔ سیف الوشلی نے مزید کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے یمن کے بحران کے حل کے لۓ ایک تجویز پیش کی ہے جس کے ذریعے یہ کونسل علی عبداللہ صالح کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا اور یمن کے عوام کے احتجاجات کو ختم کرانا چاہتی ہے۔ یمن کے عوام علی عبداللہ صالح کی برطرفی کے خواہاں ہیں اور وہ کسی بھی ایسی تجویز کو تسلیم کرنے کے لۓ تیار نہیں ہیں جس کے نتیجے میں علی عبداللہ قلیل یا طویل مدت تک کے لۓ اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھ سکتا ہو۔ کل بھی علی عبداللہ صالح نے ملک کے مختلف علاقوں میں علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف جلوس نکالے تھے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے جلوس نکال کر علی عبداللہ صالح کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ۔ یمن کے دوسرے شہروں میں بھی ایسے ہی جلوسوں کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں۔ یمن میں جاری انقلابی تحریک کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک کم از کم پانچ سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سب سےزیادہ نقصان خلیج فارس تعاون کونسل کوہوگا
یمن کے ایک انقلابی سیاسی رہنما نایف الشرعبی نے کہا ہےکہ خلیج فارس تعاون کونسل بحران یمن میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا فریق ہے۔ انہون نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے یمن کو ایک تجویز دے کریمنی عوام کے قتل عام میں اضافہ کیا ہے اسی بناپر اسے شکست ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے خاص طور سے یمن کی حکومت کو اکسایا ہےکہ انقلابیوں کا قتل عام کرے ۔ ادھر یمن میں انسانی حقوق کے ایک کارکن حمزہ الشرجبی نے رشیا ٹوڈے سے گفتگـومیں کہاہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز سے انقلابیوں کی ایک مانگ بھی پوری نہیں ہوتی جس کی بناپر انقلابی اس تجویز کو مسترد کرتےہیں۔ یمن کے عوام نے صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کےخلاف رواں سال کے آغاز سے انقلاب شروع کیا ہے ۔علی عبداللہ صالح بتیس برسوں سے اقتدار پرقابض ہیں۔ یمن کے انقلاب میں پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button