سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر الاحصاء میں جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان۔شیعت نیوز ایکسکلوزو

 

bh_shiaسعودی عرب کے مشرقی صوبے شہر الاحصا میں حفوف علاقے کے شیعہ خطیب جمعہ کی سعودی وہابیوں کی جانب سے بلا جواز گرفتاری کے خلاف سعودی نوجوانوں نے جمعہ کو ”یوم سیاہ ”قرار دیتے ہوئے شیخ عامر کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وہابی اتھارٹی نے گذشتہ اتوار کے روز سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الاحصاء میں حفوف کے علاقے میں قائم  مسجد کے شیعہ خطیب جمعہ کو بلا جواز گرفتار کر لیا تھا جس کے سبب شیعیان سعودی عرب میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ایک سوشل ویب سائٹ پر موجود اطلاعات کے مطابق شیعہ یوتھ گروپ کا کہنا ہے کہ انہوںنے شیخ عامر کی بازیابی کے سلسلہ میں جمعہ کو پر امن احتجاج کی اپیل کی ہے لہذٰا یہ احتجاجی مظاہرے مسجد امام باقر سے شروع ہوں گے جہاں پر شیعہ عالم دین شیخ عامر خطیب جمعہ کے فرائض ادا کر رہے تھے ،شیعہ یوتھ کا کہناہے کہ پر امن مظاہروں کا آغاز بعد نماز جمعہ حفوف کی جامع مسجد سے کیا جائے گا۔
شیعہ یوتھ گروپ کے مطابق انہوںنے الاحصاء میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
شیعہ یوتھ گروپ نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی وہابی متعصب حکومت کے جارحانہ عزائم کے خلاف جمعہ کو احتجاج میں شریک ہوں اور شیخ عامر کی رہائی کی جد وجہد میں اپنا حصہ ڈالیں،۔
دوسری جانب قابل ذکربات یہ ہے کہ سعودی عرب کے شہر القطیف میں بھی شیعہ عالم و خطیب جمعہ شیخ عامر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلافا ور ان کی فوری رہائی کے لئے احتجاجی مظاہورں کا اعلان کردیا گیا ہے۔شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قطیف شہر اور دیگر گرد ونواح کے علاقوں کے عوام نے بھی شیخ عامر کی گرفتاری پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا اور شہر بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button