سعودی عرب

سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

saudi_womenسعودی عرم میں خواتین کے بڑے اجتماع نے سعودی وہابی حکومت کی مذمت میں ریلی نکالی اور اپنے خاوند حضرات کی رہایی کا مطالبہ کیا،واضح رہے کہ سعودی وہابی حکومت نے متعدد افراد کو انقلابی سرگرمیوں کی پاداش میں گذشتہ پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ان پر کسی قسم کا کویی مقدمہ بھی نہیں چلایا جا رہا۔
دوسری جانب  سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے تحریک چلاکر ہزاروں قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ شروع کیا ہے جنہيں بغیر کسی مقدمے کے مدتوں سے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کارکنوں نے فیس بک پرعوام سے اپیل کی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کو ایک ملین ای میل بھیج کران دسیوں ہزار افراد کی رہائي کا مطالبہ کریں جنہيں مدتوں سے بغیر مقدمے کے قید رکھا گيا ہے۔ در ایں اثنا سعودی وکیل ولید ابوالخیر نے کہا ہے ہرطرح کی اصلاحات کے بارےمیں بات کرنے سے قبل بغیر مقدمے کےقید کئے گئے دسیوں ہزار افراد کی رہائي عمل میں آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا سیاسی قیدی ہیں۔ اس تحریک میں یہ بھی مطالبہ کیا گيا ہے کہ عدلیہ خود مختار ہو اور عدلیہ جیلوں پرنگرانی رکھے اور ایسے اقدامات کرے جن سے دوسرے ادارے عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button