سعودی عرب

سعودی جیلیں بے گناھوں سےبھری

jailsسعودی عرب کی جیلوں میں نو شیعہ مسلمان چودہ برسوں سے بغیر کسی جرم کے قید وبند کی صعوبتیں اٹھارہےہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شہر الخبر میں انیس سو چھیانوے میں امریکی فوجی اڈےمیں بم دھماکوں کےبعد سعودی پولیس نے اس واقعے پرپردہ ڈالنے کےلئے نوشیعہ مسلمانوں کو گرفتار کرکے قید میں ڈال دیاتھا جو آج بھی قید میں ہیں۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق ان نوشیعہ مسلمانوں کے چودہ برسوں سے قید میں رہنے کے باوجود سعودی حکومت  ان پرآج تک کوئي الزام نہیں لگا سکی ہے اورنہ ہی کوئي مقدمہ دائر کیا ہے۔ سعودی حکومت نے ان نوشیعہ قیدیوں کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔ قابل ذکرہے امریکی نیوز ایجنسی آئي پی ایس نے دوہزار نو میں امریکی ایف بی آئي اور سعودی انٹلجنس کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے الخبر بم دھماکوں کے حقیقی مجرموں کو بچانے کی کوشش کی ہے کیونکہ ان میں بعض مجرم القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے سعودی حکومت کے ساتھ بڑے گہرے روابط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button