سعودی عرب

سعودی عرب:الاحساء کی جیلیں اہل تشیع سے بھر دوں گا؛ بدر بن جلوی

shiite_saudi1

شیعہ اکثریتی صوبے الاحساء کے گورنر بدر بن جلوی نے اس صوبے میں نواسۂ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو ممنوع قرار دیا تھا جس کی احساء کے اہل تشیع نے مخالفت کی اور بدر بن جلوی نے دھمکی دی کہ علاقے کے تمام پیروان اہل بیت (ع) کو گرفتار کرکے صوبے کی جیلیں شیعہ قیدیوں سے بھردے گا۔ بدر بن جلوی نے اہل بیت (ع) کے شعائر کے احیاء کے الزام میں گرفتار شیعہ نوجوانوں کے اہل خاندان سے ملاقات میں کہا: میں اپنے تمام مخالفین (پیروان اہل بیت (ع)) کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دوں گا۔

شیعہ نوجوانوں کے اہل خاندان کا وفد اپنے عزیزوں کی رہائی کے لئے بدر بن جلوی سے ملنے گیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران قانونی ایڈوائزر "طاہر البدیوی”، کو الاحساء کے گورنر کے حاشیہ برداروں نے نہایت ناشائستہ انداز سے اس کے دفتر سے نکال باہر کیا۔ طاہر البدیوی نے بعد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا: ہم بدر بن جلوی کے رویوں سے تنگ آگئے ہیں اور علاقے کے زعماء اور علماء کا وفد لے کر بہت جلد ملک عبداللہ بن عبدالعزیز کے پاس جائیں گے اور احساء کے امیر کے انتہاپسندانہ رویئے کی راہ حل سعودی بادشاہ سے پوچھیں گے۔ یادرہے کہ الاحساء سعودی عرب کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو شیعہ اکثریتی "الشرقیہ” کے علاقے میں واقع ہے اور سعودی عرب میں رہنے والے 30 لاکھ پیروان اہل بیت (ع) کی اکثریت اسی علاقے میں سکونت پذیر ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button