انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا انعقاد

18 جنوری, 2013 09:35

englendانگلستان کے شہر شفیلڈ کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی(ص)منعقد ہورہے ہیں جن میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے موضوعات پر تقاریر جیسے پروگرام شامل ہیں۔

مسجد مدینہ کی جانب سے شائع ہونے والے بیانیے میں آیا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہم ترین پروگرام پیغمبراکرم (ص) کی شخصیت اور مہربانی اور درگزر پرمبنی ان کی تعلیمات کی وضاحت کرنا ہے۔

شفیلڈ شہر کی مساجد کونسل بھی ۲۰جنوری بروز اتوار کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے جشن منا رہی ہیں جن میں مسلمان دانشور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور شخصیت کے بارے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت انگلستان میں تقریبا ۲۵لاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں۔

2:41 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔