متفرقہ

صہیونیت اور اسرائیل کےخلاف يہودي پيشواؤں کا مظاہرہ

yahodi protestسرکردہ يہودي مذہبي رہنماؤں نے لندن ميں صہیونيت مخالف مظاہرے کئے ہيں-
يہ مظاہرے لندن ميں اسرائيل سفارت خانے کے سامنے کئے گئے جن  ميں بڑي تعداد ميں يہودي مذہبي رہنما اور عام لوگ شريک تھے-
مظاہرے کے شرکا نے صہيونيت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کيا اور اسرائيل کے اقدامات کي شديد الفاظ ميں مذمت کي
مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ صہیوني ریاست  يہوديوں کي نمائندہ نہيں اور  اسرائيل بربريت کا سلسلہ بند کرے-
مظاہرين نے فلسطينيوں کي حمايت ميں نعرے لگائے اور اسرائيل کے قيام کو يہوديت کے تعليمات کے منافي قرار ديا-
مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ اسرائيل فلسطينيوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ فوري طور پر بند کردے–
واضح رہے کہ فلسطينيوں کے خلاف اسرائيل کے ظالمانہ اقدامات پر زبردست عالمي ردعمل سامنے آيا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button