متفرقہ

آسٹریلیا صہیونیت مخالف مظاہرہ مسلمانوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا

australiya protestآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سینکڑوں مسلمانوں اور عیسائیوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے حق اور صہیونی ریاست کے خلاف مظاہرہ کرکے حالیہ جنگ میں ایران کی حمایت سے حاصل ہونے والی فتح پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سینکڑوں مسلمانوں اور عیسائیوں نے مل کر غزہ کی حالیہ لڑائی میں فلسطینیوں کی فتح اور اسرائیل کی شکست کے سلسلے میں مظاہرہ کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا جس نے مالی اور فوجی امداد دے کر غزہ کے مجاہدین کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کئی اہم کارکن، اور کئی دینی اور سیاسی راہنماؤں نے شرکت کی۔ عیسائی دینی راہنما فادر ڈائیو اسمتھ، گرین پارٹی کی راہنما مسز لی راینن اور آسٹریلیا لیبر پارٹی کی راہنما مسز لنڈا ولٹز نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے مظالم و جرائم کی مذمت کی۔
سڈنی سے ابنا کے رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے، حزب اللہ کے جھنڈے، اسرائیل مخالف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے سے تشکر آمیز عبارات پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button