متفرقہ

وہابی افکار کا نتیجہ:دہشت گردی اور انتہاپسندی

belgeumبلجیم میں ایک سکیورٹی اھلکار نے کہا ہےکہ سلفی وہابی افکار دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہیں۔
بلجیم لاونیرآن لائين نے لکھا ہے کہ بلجیم کے ایک اعلی سکیوریٹی عھدیدار ایلین وینینٹس (Alain Winants) نے کہا ہے کہ بعض انتھا پسند گروہوں کی جانب سے دہشتگردانہ دھمکیوں کے نتیجے میں سکیوریٹی ایجنسیوں کا کام مشکل ہوگيا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہابی افکار کےنتیجے میں دہشتگردی اور انتھا پسندی کو بڑھاوا مل رہا ہے کیونکہ وہابی افکار نہایت خشک اور تعصب سے لبریز ہیں اور تمام انسانی اقدار کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کی دائيں بازو کی پارٹیاں اسلام سے مقابلہ کرنے کا بہانہ تلاش کرتی ہیں اور وہابیوں کے افکار اور اقدامات ان کےلئے سب سے اچھا بہانہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button