متفرقہ

یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون میئر، مذہب کو سیاست کیلیے استعمال نہیں کروں گی

bosniya womenبوسنیا کی تینتالیس سالہ آمرہ بابک مقامی الیکشن جیت کر یورپ میں پہلی اسکارف پہننے والی مئیر بن گئیں ہیں۔ دارالحکومت سرائیوو کے قریبی ٹائون وائسکو سے الیکشن لڑنے والی یہ خاتون تیس فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئیں جو نہ صرف بوسنیا کی پہلی خاتون میئر ہیں بلکہ برّاعظم یورپ کی واحد خاتون میئر بھی ہیں جو اپنا سر ڈھانپتی ہیں۔ آمرہ نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جیت میں یورپ کے لیے پیغام بھی ہے کہ دوسرے مذاہب اور افراد کی شناخت کو تسلیم کرنا بےحد اہم ہے۔ آمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اسکارف کے استعمال سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ وہ کبھی بھی مذہب کو سیاست اور سیاست کو مذہب کے لیے استعمال نہیں کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button