متفرقہ

توہين رسالت کے خلاف پوري دنيا ميں مظاہرے جاري

world protestگستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے خلاف پوري دنيا ميں مسلمان عوام کے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے –

لبنان کے مسلمان اور عيسائي علما‎ء نے توہين رسالت کي مذمت کرتے ہوئے دنيا کي تمام اقوام سے اپيل کي ہے کہ اس سلسلے ميں احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں- لبنان کے ايک عيسائي مذہبي رہنما روئيس اور شليمي نے کہا ہے کہ پيغمبر اسلام کي توہين جرم ہے اور اس جرم کے مرتکبين کو سزا ملني چاہئے –
اسي مناسبت سے لبنان کے مختلف شہروں ميں جمعرات کو بھي احتجاجي مظاہرے جاري رہے جن کے دوران لوگوں نے لبيک يا رسول اللہ کے نعرے لگا کے آنحضرت صل اللہ عليہ وآلہ وسلم سے اپنے قلبي لگاؤ کا اعلان کيا اور امريکا مردہ باد، اسرائيل مردہ باد، فرانس مردہ باد اور برطانيہ مردہ باد کے نعروں کے ساتھ توہين رسالت کي سازش ميں شريک تمام حکومتوں اور عناصر سے اپني نفرت کا اعلان کيا –
اسي مناسبت سے انڈونيشيا کے شہر سورا بايا ميں ہزاروں مسلمانوں نے امريکي قونصل خانے تک احتجاجي جلو‎س نکالا اور گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکے بنانے والوں کي سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا –
تھائيلينڈ ميں بھي جمعے کے روز مسلمانوں نے مختلف شہروں ميں توہين رسالت کے خلاف مظاہرے کئے – رپورٹ کے مطابق بنکاک ميں بہت بڑي تعداد ميں امريکي سفارتخانے اور گوگل کے دفترکے سامنے اجتماع کيا اور توہين رسالت کي مذمت کرتے ہوئے گستاخانہ فلم کے کلپ سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کيا –
ہندوستان کے ديگر شہروں کي طرح کولکتہ ميں بھي اس مناسبت سے مظاہروں کا سلسہ جاري ہے – ہمارے نمائندے کے مطابق مسلمانوں کي ايک بڑي تعداد نے کولکتہ ميں امريکي کلچرل ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرکے امريکا سے مطالبہ کيا کہ گستاخانہ فلم کي خاطر سرکاري طور پر دنيا کے تمام مسلمانوں سے معافي مانگے-
مظاہرين نے اسي کے ساتھ گستاخانہ فلم تيارکرنے والوں اور ان کے حاميوں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا – اسي طرح کے مظاہرے ہندوستان کے دوسرے شہروں ميں بھي ہوئے ہيں –
پاکستان ميں بھي گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے –
جمعے کو اسلام آباد اور راولپنڈي ميں وکيلوں نے عام ہڑتال کي اور شاہراہ دستور تک ايک بڑي ريلي نکالي – اسي کے ساتھ ملتان ميں ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کرکے اپنے ملک سے امريکي اور فرانسيسي سفيروں کو نکالنے کا مطالبہ کيا – اسي کے ساتھ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچي، کوئٹہ ، پشاور اور گونجرانوالا سميت پاکستان کے تقريبا تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں احتجاجي جلوس نکالے گئے –
دوسري جانب سے توہين رسالت پر لوگوں کے غم و غصے اور مظاہروں ميں شدت کے پيش نظر امريکي فوج کے سربراہ جنرل ڈمپسي نے اپنا دورہ پاکستان ملتوي کرديا ہے – امريکي ذرائع کے مطابق جنرل ڈمپسي نے ايک پريس کانفرنس ميں اعلان کيا ہے کہ وہ رواں ہفتے ميں پاکستان جانے والے تھے ليکن مسلمانوں کے مظاہروں اور امريکا سے نفرت ميں شدت کے باعث انہوں نے اپنا يہ دورہ منسوخ کرديا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button