شیعہ ٹارگٹ کلنگ، عالمی سطح پر بے چینی

حسيني مشن فرينکفرٹ ( جرمنی ) نے پاکستان ميں ہونے والي دہشت گردي بالخصوص اہلِ تشيع افرادکي ٹارگٹ کلنگ کي بھر پور مذمت کي ہے اور ايک قراداد ميں صدرِپاکستان اور وزيرِ اعظم پاکستان سے کہا گيا ہے کہ اگر حکومت نے فوري ان قاتلوں کو گرفتار نہ کيا اور پاکستان ميں ان کے اڈے بند نہ کئے تو حکومت کے خلاف پورے يورپ ميں احتجاجي مظاہرے کئ ے جائيں گے۔ اطلاعات کے مطابق ناران ميں بائيس افراد کے قتل پر احتجاج کے لئے مشن کا ايک اجلاس ہوا جس میں فرينکفرٹ ميں مقيم کثير تعداد ميں لوگوں نے شرکت کي۔ اس موقع پر حسيني مشن کے صدر سيّد اقبال حيدر نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا نشانہ صرف اہلِ تشيع ہي نہيں بلکہ اہلِ سنت کي مساجد اور بزرگانِ دين کي قبروں بھي ہيں، دراصل يہ لوگ ہي پاکستان کے ہي دشمن ہيں۔ حسيني مشن فرينکفرٹ کے سيکرٹري جنرل حسنين رضوي اورپرويز اختر زيدي نے کہا کہ کوئي مسلمان کسي بے گناہ کا خون نہيں بہاتااس لئے ان خوني بھيڑيوں کو مسلمان سمجھنا اسلام کي توہين ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے پاکستان ميں بسنے والے تمام مکاتبِ فکر سے اپيل کي کہ اسلام کو بدنام کرنے والے ان دہشت گردوں کي مل کر مذمت کريں کيونکہ بيروني دنيا ميں اسلام کے بارے ميں يہ انتہائي غلط تاثر جنم لے رہا ہے۔








